حیدرآباد۔26۔اپریل(اعتماد نیوز)سابق ریاستی وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے آج سریکا کولم میں اپنی پارٹی جے ایس پی کے امیدواروں کے لئے انتخابی مہم کے دوران عوام سے کہا کہ انہوں نے
کانگریس کے ساتھ دھوکہ دہی نہیں کی۔آج پاتا پٹنم میں انہوں نے کانگریس قائدین کی جانب سے ان پر دھوکہ دہی کے الزامات کو غیر درست قرار دیا اور الز249ام لگایا کہ کانگریس اور وائی ایس آر کانگریس لیڈر جگن موہن ریڈی کے درمیان خفیہ مفاہمت ہو چکی ہے۔